
آج کل نوجوان میں کہیں بھی کبھی بھی برتھ ڈے منانے کا ٹرینڈ چل رہا ہے، بعض نوجوان آدھی رات کو سڑکوں پر بھی سالگرہ منارہے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں مین روڈ پر برتھ ڈے منانے والوں نے بس ڈرائیورپرحملہ کردیا، ڈرائیور کا قصور بس اتنا تھا کہ اس نے ہارن بجایا تھا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے تروپتی میں کل رات دیرگئے پیش آیا۔
ششی اورشیوا نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ تروپتی میں شنکرم باڑہ سرکل کے قریب مین روڈ پ سالگرہ تقریب منارہے تھے۔ وہ بائیکس کو سڑک کے درمیان روک کر کیک کاٹ رہے تھے اسی دوران خانگی ٹراویلس کی بس وہاں پہنچی، جووجئے واڑہ سے بنگالورو جارہی تھی۔ ڈرائیورگنیش نے راستہ سے نوجوانوں کو ہٹانے کیلئے ہارن بجایا جس پر نوجوان برہم ہوگئے اورانھوں نے بس پر پتھرپھینکے، وہ وہیں نہیں رکے بلکہ انھوں نے بس ڈرائیور کی پٹائی کردی۔ اطلاع ملتے ہیں پولیس وہاں پہنچ گئی اورانھوں نے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ شکایت کی گئی ہے کہ نوجوان حالت نشہ میں تھے اس لئے انھوں نےیہ حرکت کی۔