
تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ تین نوجوان ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ کندی منڈل کے موضع تنکیڑلہ کے مضافات میں پیش آیا۔
بائیک پر جانےوالےتین نوجوان کی گاڑی ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت سندیپ، نودیپ اور ابھیشیک کے طور پر کی گئی ہے ان کا تعلق بلکل منڈل کے گنگ جی پیٹ سے بتایا گیا ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔