
کاغذ نگر: کاغذ نگر میں آوارہ کتوں کے ٹولے نے ایک ہی دن میں 15 افراد پر حملہ کر دیا جس سے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ متاثرہ افراد اس وقت سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس واقعے نے علاقے میں آوارہ کتوں کی دہشت نے عوام میں کئی خدشات کو جنم دیا ہے، جس سے مقامی حکام سے اس مسئلے کو حل کرنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔