شراب‌ کی لاری حادثہ کا شکار۔ شراب‌کی بوتلیں لوٹنے شرابیوں کا ہجوم امڈ پڑا

آندھراپردیش پردیش کے وشاکھا پٹنم میں شراب کے لوڈ سے لدی ڈی‌ سی‌ ایم‌ ویان حادثے کا شکار ہوگئی ۔ ویان اننت پور سے وشاکھا پٹنم کی سمت جا رہی تھی کہ مدھورا واڑہ کے قریب الٹ گئی ۔۔ بتا یا جا رہا ہےکہ سامنے سے جانے والی لاری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں شراب کے بوتلوں سے لدی ڈی سی ایم ویان ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثہ کے بعد شراب کے کارٹون سڑک پر گر پڑے۔ مقامی افراد اور راستہ سے گزرنے والوں نےشراب کی بوتلوں کولوٹ لیا۔ ہجوم جمع ہو گیا جس کے ہاتھ جو لگا وہ اسے لے کر چلتا بنا، شرابیوں کی کثیر تعداد وہاں پہنچ گئی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس وہاں پہنچ کر ہجوم کو منتشر کر دیا۔ حادثے میں ویان ڈرائیور کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ بحران کا شکار، عوام موقع پرست سیاست سے ہوشیار رہیں:مودی

Read Next

حیدرآباد میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرس۔ ووٹر لسٹ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular