
حیدرآباد ۔ گانجہ کا پودا لگانے والے نوجوان کو پولیس نےگرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ کیسرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔بنڈلہ گوڑہ کا رہنے والا شیوا نامی میستری گانجہ کی لت کا شکار بتایا گیا ہے، اس نے اپنے گھر میں کچھ پودے لگائے اور ان پودوں کے درمیان گانجہ کا بھی پودا لگا دیا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔
ملکاجگیری اسپیشل آپریشن ٹیم نے اطلاع ملنے پر شیوا کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ وہ گانجہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی فروخت کر رہا تھا۔