شہر میں چرس اور حشیش آئیل فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔ چرس اور حشیش آئیل فروخت کرنے والی ٹولی کو ویسٹ زون ٹاسک فورس نے گرفتار کر لیا۔ ملزمین کو مزید کاروائی کے لیے فلم نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے 300 ملی لیٹر حشیش آئیل اور 70 گرام چرس کے علاوہ ایک گاڑی اور تین سیل فون ضبط کر لیے گئے۔

آسان طریقہ سے رقم حاصل کرنے کے مقصد سے یہ ٹولی نشہ آور اشیاء شہر لا کر فروخت کر رہی تھی۔ ضبط شدہ منشیات اور دیگر اشیاء کی لاگت دو لاکھ 28 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔۔ملزمین کی شناخت محمد مظفر ساکن گولکنڈہ ابوبکر بن عبدالعزیز ساکن ٹولی چوکی، محمد قاسم ساکن ٹولی چوکی، سید مرتضی علی حسین ساکن سوما جی گوڑہ، مبشر خان ساکن منی کنڈہ، نتن گوڑ ساکن مادھا پور اور پونم کماری ساکن گڈی ملکاپور کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دیگر دو ملزمین ذیشان نوید اور انور اللہ حسین قادری فراری میں بتائے گئے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ آرٹی سی بسوں میں خواتین کے مفت سفر کی سہولت، تقریبا 50ہزارملازمین کا ذریعہ معاش متاثرہوگا:پراوین کمار

Read Next

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے MCRHRDIT کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی نے فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular