
پانچ سال کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرمناک واقعہ میں ملوث مجرم کو موت کی سزا سنائی گئی۔ یہ واقعہ کیرالا کے الوہ کا ہے۔ ایرنا کولم کی پوکسو کورٹ نے اشفاق عالم نامی مجرم کو یہ سزا سنائی۔ جج کے سمن نے فیصلہ پڑھ کر سنایا انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور ملزم کو کسی بھی طرح کی سزا معافی کی گنجائش نہیں ہے۔
عدالت نے بتایا کہ کمسن بچی کو نشہ آور شئے دینے کے معاملہ میں تین سال اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے معاملہ میں عمر قید اور اس کا قتل کرنے کے نتیجہ میں اسے سزائے موت سنائی جا رہی ہے۔ تقریبا 110 دنوں تک اس مقدمہ کی سماعت ہوئی جس کے بعد چلڈرنس ڈے کے موقع پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔