تلنگانہ میں ڈی ایس سی DSC امتحان ملتوی

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ میں ڈی ایس سی ملتوی کردیا گیا ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیمات نے اس بات کا اعلان کیا کہ نومبر میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹیسٹ (ٹی آر ٹی) 20 سے 30 نومبر تک منعقد کرنے کے لیے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا تاکہ اساتذہ کی جملہ 5,089 جائیدادوں پر تقررکیا جا سکے۔
اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سری دیوسینا نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبر کو ہونے والی پولنگ کے پیش ڈی ایس سی ملتوی کردیا‌گیا۔بتایا گیا ہے کہ اسکول اسسٹنٹ، فزیکل ایجوکیشن، لینگویج پنڈت اور ایس جی ٹی کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
قبل ازیں TSPSC نے حال ہی میں گروپ-2 کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بوئن پلی میں بھی دو بیٹیوں کے ساتھ ایک شخص کی خودکشی

Read Next

’یہیں پیدا ہوا ہوں اور یہیں مروں گا‘ غزہ کے نوجوان کا اسرائیل کی وارننگ پر چھلکا درد

Most Popular