
کانگریس پارٹی کو ایک کے بعد ایک جھٹکے لگ رہےہیں۔ پارٹی قیادت کی مجہول پالیسیوں سے تنگ آ کر کئی قائدین اور کارکن ایک ایک کر کے پارٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ تازہ طور پر تلنگانہ پی سی سی کے نائب صدر گالی انیل کمار نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے ساتھ دس دیگر قائدین نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
گالی انیل کمار نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کانگریس پارٹی کی ترقی کے لئے سخت محنت کی لیکن انہیں مناسب پہچان نہیں ملی۔ اپنے استعفیٰ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے لیے کام کیا اور ہر طرح کا نقصان اٹھایا۔ انیل کمار نے کہا کہ وہ کارکنوں اور حامیوں کے مشورے کے مطابق کانگریس سے استعفی دے رہے ہیں۔