کانگریس کے خلاف تلنگانہ میں کسانوں اور بی آر ایس کارکنوں کا احتجاج

رعیتو بندھو اسکیم روکنے سے متعلق کانگریس پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے کی گئی شکایت پر کسانوں میں برہمی کی لہر پائی جاتی ہے۔

تلنگانہ بھر میں کسانوں اور بی آر ایس پارٹی کے کارکنوں نے کانگریس کے خلاف احتجاج کیا بعض مقامات پر کانگریسی قائدین کے علامتی پتلے نظر آتش کیے گئے۔ احتجاجیوں نے کانگریس ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے کسانوں اور بی آر ایس کے کارکنوں نے کانگریس پارٹی کو کسان مخالف سرگرمیوں پر انتخابات میں مناسب جواب دینے کا انتباہ دیا۔ یہاں یہ ذکر بے جانا ہوگا کہ کانگریس کے قائدین نے ریاست میں انتخابات کے پیش نظر رعیتو بندھو اسکیم روک دینے کی الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کاشت کے لیے کسانوں کی مدد کرنے اس اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے اس اسکیم کے تحت راست کے کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کروائی جاتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رعیتو بندھو کو روکنے کے لیے شکایت کانگریس پارٹی کی بدمعاشی کی انتہا: جگدیش ریڈی

Read Next

کانگریس کسان اور دلت مخالف پارٹی: گتہ سکنھیندر ریڈی

Most Popular