رعیتو بندھو اسکیم‌ کی عالمی سطح پر ستائش۔ کے سی‌آر کا پالیرو کے جلسہ عام سے خطاب

حیدرآباد: چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے کسانوں کی فلاح بہبود کے مقصد سے جب انہوں نے رعیتو بندھو اسکیم کا آغاز کیا تو نامور زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن نے ان کی ستائش کی تھی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سوامی ناتھن نے مجھ سے کہا تھا شاباش چندرشیکھر تم نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

کے سی آر پالیرو میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ اس اسکیم کی عالمی سطح پر ستائش کی جا رہی ہے اقوام متحدہ نے بھی اس کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ دنیا میں ایسی اسکیم کہیں نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ کسانوں کی مشکلات سے واقف ہیں کیونکہ ان کا تعلق بھی ایک کسان گھرانے سے ہی ہے اسی لیے رعیتو بندھو اسکیم پر عمل آوری کی جا رہی ہے۔ اس سکیم کے تحت فی ایکڑ چار ہزار روپے ادا کیے جارہے تھے اس کے بعد اس رقم کو بڑھا کر پانچ ہزار روپے کر دیا گیا۔

بی آر ایس سربراہ نے بتایا کہ ہندوستان میں سب سے زیادہ دھان کی کاشت کرنے والی ریاست پنجاب ہے اور اس کے بعد دوسرے نمبر پر ریاست تلنگانہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کسانوں کی ہر طرح سے فلاح و بہبود کے کام انجام دیے جا رہے ہیں نقلی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی جے پی کے امیدوار کی دوسری فہرست میں صرف ایک نام

Read Next

تلنگانہ میں سردی کی لہر شروع

Most Popular