
صدر پی سی سی ریونت ریڈی نے 24گھنٹے برقی سربراہی پر کھلے مباحث کا کے سی آر کو چیلینج ۔ریونت ریڈی نے اگر ریاست میں چوبیس گھنٹے برقی سربراہی ہورہی ہے تو کاماریڈی چوراہا پر 24 گھنٹے مفت بجلی پر بحث کی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوڑنگل اور کاماریڈی میں اپنا نامزدگی واپس لے لوں گا اگر یہ ثابت ہوجائے کہ وہ 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
پرچہ نامزدگی واپس لینے کا وقت سہ پہر 3 بجے تک ہے۔کے سی آر لاگ بک لے کر کاماریڈی کے چوراہے پر پہنچے۔
تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے کے سی آر کو چیلنج کیا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ بی آر ایس حکومت تلنگانہ میں 24 گھنٹے برقی سپلائی کے جھوٹ کو پھیلا رہی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ اگر ریاست میں چوبیس گھنٹے برقی سربراہی ہورہی ہے تو کاماریڈی چوراہا پر بحث کیلئے تیار ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ وہ اس معاملے پر کے سی آر کو ، کاماریڈی ٹاؤن چوک پر ایک بحث کے لیے چیلنج کرتےہیں۔ انھوں نے کے سی آر کو کرنٹ سپلائی کرنے والے کھاتے یعنی لاگ بُک ساتھ لائیں اور ریاست میں 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی کو ثابت کریں۔ اگر حکومت اپنے دعوی کو ثابت کرتی ہے تو وہ کاماریڈی اور کوڑنگل اسمبلی حلقوں سے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیں گے۔