
بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے کہا کہ کانگریس نے چار ووٹوں کے لئے لوگوں کا پیٹ مارنے کی اوچھی حرکت شروع کردی ہے۔ کانگریس قائدین کی جانب سے فلاحی اسکیمات کو روک دینے الیکشن کمیشن سے کی گئی نمائندگی پر کویتا نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے
انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے ریاست میں سیاسی استحکام حاصل کیا ہے۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ ریاست آج ہر شعبے میں ترقی کررہا ہے خاص طور پر آئی ٹی کی ترقی میں بنگلور کو پار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئی ٹی ہب آ چکے ہیں، صنعتی زون بھی آ رہے ہیں۔ ہم تلنگانہ کو اربنائز کر رہے ہیں۔نظام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہاکہ کانگریس کے الزامات کو دیکھیں تو ان میں عدم تحفظ کا احساس نظر آتا ہے۔ اسی لئے فلاحی اسکیموں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند کو کورٹلہ اسمبلی حلقہ میں شکست دی جائے گی ۔کویتا نے واضح کیا کہ ریونت ریڈی کے کاماریڈی حلقہ سے اور ایٹالہ راجندر کے گجویل حلقہ سے مقابلہ کرنے پر ان کی پارٹی کو کوئی نقصان ہونے والا نہیں ہے
Congress is anti-farmer, anti-Dalit & anti-progress! They hit a new low by opposing Telangana's 'Rythu Bandhu' & ‘Dalit Bandu’ schemes for farmers and Dalits. It's disheartening but not surprising to witness their anti-farmer stance, hindering the welfare initiatives that have… https://t.co/2FZWaeiyKj
— Kavitha Kalvakuntla (@RaoKavitha) October 26, 2023