تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی آچکی ہے۔ ریونت ریڈی

تلنگانہ کانگریس پارٹی کے صدر ریونت ریڈی نے‌ کہا کہ ریاست میں کانگریس کی سونامی آچکی ہے۔ راے دہی کے بعد کاماریڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ عوام نے‌فیصلہ دے‌دیا ہے کانگریس کی حکومت بنے‌گی۔ انہوں نے‌ کہا کہ بی آر یس کو 25 سے ذیادہ نشتوں پر کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ یہ بات پہلے بھی کہا تھا اس پھر کہہ رہا ہوں۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر بی آر ایس کو حکومت بنانا ہوتا تو، کے ٹی آر، کے سی آر اچھل کود کرتے تھے ۔ کانگریس اب حکمران جماعت ہے تیکنیکی طور تین ڈسمبر کو اس کا اعلان ہوجائے‌ گا۔ انھوں نے‌ کہا کہ اب وہ شعلہ بیانی سے گریز کریں گے۔‌اور غیر اخلاقی گفتگو سے بھی پرہیز کریں گے۔

ٹی پی سی سی صدر نے پارٹی قایدین اور کارکنوں سے کہا کہ اب سے‌ایسی غیر اخلاقی گفتگو کی امید نہ رکھیں کیونکہ عوام نے‌ کانگریس پارٹی پر بڑی ذمداری عائد کردی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجلس مسلمانوں کی نمایندگی کرنے‌والی پارٹی ہے ۔ اور کانگریس بھی مسلمانوں کے حق میں کام کرنے‌والی جماعت ہے ۔اگر مجلس مسلمانوں کی ترقی اور بہبودی کے‌ لئے کوئی تجویز پیش کرتی ہے تو ہم اس کو ضرور پورا کرینگے۔

انہوں نے ہم نے امتحان لکھ دیا ہے عوام مارکس دے گی۔ تین ڈسمبر کو نتائج کا اعلان ہوجائے‌ گا۔ کانگریس کی کامیابی کے‌پیچھے راہول گاندھی کی پیدل‌ یاترا اور کانگریس کے اہم قایدین کا اہم رول رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس اور کانگریس نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کی، کشن ریڈی

Read Next

تلنگانہ میں پرامن پولنگ،70.60فیصد رائے دہی ، نتائج کیلئے3ڈسمبر کا انتظار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular