پرچہ نامزدگی کے ساتھ وینکٹیشور سوامی مندر میں کے سی آر کی خصوصی پوجا

بی آر ایس سربراہ اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے سدی پیٹ ضلع میں کونائی پلی وینکٹیشور سوامی مندر میں خصوصی پوجا کی ۔ انہوں نے پرچہ نامزدگی کے کاغذات کے ساتھ خصوصی پوجا کی ۔ وزیر ہریش راؤ اور مندر کے پجاریوں نے چیف منسٹر کے سی آر کا مندر پہنچنے پر استقبال کیا، اس موقع پر چیف منسٹر کے سی آر نے سوامی کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے۔

بتایا جاتا ہے کہ جب بھی کے سی آر الیکشن میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہیں،اس سے قبل وہ اس مندر میں پوجا کرنے آتے ہیں۔ اس ماہ کی 9 تاریخ کو چیف منسٹر گجویل کے ساتھ کاماریڈی میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے ہیں ۔ اسی دن وہ بی آر ایس کی آشیرباد میٹنگ میں شرکت کریں گے۔کونائی پلی وینکٹیشورا سوامی مندر میں پوجا کے بعد جب بھی چیف منسٹر کے سی آر نے پرچہ نامزدگی داخل کی ، کے سی آر کو کامیابی ملی۔ وہ 1985 میں پہلی بار ایم ایل اے کے طور پر جیتے تھے، اس کے بعد 1989، 1994، 1999، 2001، 2004، 2009، 2014، 2018 میں ہونے والے انتخابات کے دوران اس مندر میں پوجا کرکے کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ جس سے انھیں تمام انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے دن 100 پرچہ نامزدگی داخل

Read Next

کانگریس کے سینئر مائناریٹی لیڈر سید ابراہیم بی آرایس میں شامل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular