حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے بی آر ایس امیدوار نے کی مختلف مساجد کے مصلیوں سے ملاقات

بی آرایس پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے بی آرایس قائدین کے ہمراہ نارائن پیٹ ٹاؤن کی مساجد ،مدینہ مسجد، لعل مسجد اور جامع مسجد کے مصلیوں سے بعد نمازِ جمعہ ملاقات کی۔ انھوں نے بی آرایس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ایس راجندر ریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کی مزید ترقی کیلئے بی آر ایس پارٹی کی کامیابی ضروری ہے۔

ایس راجندر ریڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلواکنٹلہ چندرا شیکھر راؤ نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی فلاحی اسکیمات کو متعارف کیا ہے۔ بی آر ایس امیدوار ایس راجندر ریڈی کی اہلیہ سواتی ریڈی نے بھی مسجد نور اور فردوس مسجد پہنچ کر مصلیان سے ملاقات کی۔ اور بی آر ایس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر بی آر ایس اقلیتی قائدین عبدالسلیم ایڈوکیٹ، رکن بلدیہ امیر الدین ایڈوکیٹ، سابق رکن بلدیہ دستگیر چاند، محمد تقی خرادی، حسن الدین مسعودی، محمد غوث چاند ودیگر

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس دہلی کے لیڈروں کے آگے کبھی نہیں جھکے گی، کےٹی آر کا جوبلی ہلز میں روڈ شو

Read Next

پی اجےکمار کی گھر گھر انتخابی مہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular