بائیکس چوری کے الزام میں دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ بائیکس کی چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کاروائی سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے انجام دی ہے۔ پولیس نے 29 سالہ ایشور اور 24 سالہ محمد یوسف کو گرفتار کر لیا۔ یوسف کا تعلق حبیب نگر سے بتایا گیا ہے جبکہ ایشور ورنگل کا رہنے والا ہے اور اس وقت ضیاء گوڑہ علاقہ میں مقیم ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمین موٹر سائیکلوں کا سرقہ کر کے ان گاڑیوں کو فروخت کر دیا کرتے تھے۔ ایشور سابق میں 13 مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے۔ دونوں ملزمین رات کے اوقات میں شہر میں گشت کرتے ہوئے مکانات کے سامنے کھڑی ہوئی گاڑیوں کو لاک توڑ کر انہیں چوری کیا کرتے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں 2 لاکھ افراد گانجہ کی لت کا شکار

Read Next

سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ۔ 23 کروڑ لے کر فرار ہوجانے والا گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular