
تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حیدرآباد کے راجندر نگر میں اقل ترین درجہ حرارت 12.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ضلع میدک میں 12.8 ڈگری، عادل آباد میں 13.2 ڈگری، راما گنڈم میں 14.6 ڈگری اور حیدرآباد میں 16.6 ڈگری سلسلیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔
ریاست کے کئی مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز نے عوام کو سردی سے محفوظ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ادھر موسم کی شدت کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ سردی، کھانسی اور وائرل فیور کے ساتھ ساتھ گلے کا انفکشن اور آنکھوں کے انفکشن کی بھی شکایات عام ہیں۔