
تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں پیر کو مسافروں کی ریکارڈ تعداد دیکھی گئی۔ آرٹی سی ای ڈی (آپریشنز) منی شیکھر نے بتایا کہ 51 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پیر کو آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا۔ اتوار کو 41 لاکھ کے قریب افراد نے سفر کیا تھا۔خواتین کو مفت سفر کی سہولت ہونے کی وجہ سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے..
کارتک ماسم کے مہینے کے آخری پیر کے دن خواتین نے ریکارڈ تعداد میں بسوں میں سفر کیا۔ اس رش کا اندازہ لگاتے ہوئے، آر ٹی سی کے عہدیداروں نے باقاعدہ اور اضافی بسیں بھی چلائیں جبکہ ڈرائیور اور کنڈکٹر ہفتہ کی چھٹی لئے بغیر اپنے فرائض انجام دیئے تھے۔ آر ٹی سی ذرائع نے بتایا کہ بسوں میں سفر کرنے والی خواتین مسافروں کی تعداد 60 فیصد درج کی گئی ہے۔
۔پیر کو جملہ 51 لاکھ لوگوں نے آرٹی سی بسوں میں سفر کیا۔ جن میں سے 20.87 لاکھ مرد اور 30 لاکھ خواتین نے مفت سفر کیا۔عام طور پر، اگر 50 لاکھ مسافر آر ٹی سی میں سوار ہوتے ہیں تو 18 کروڑروپے کی آمدنی ہوتی ہے، تو پیر کو آمدنی 11.74 کروڑ ہوئی ہے۔