
حیدرآباد ۔ ضلع رنگا ریڈی کے ابراہیم پٹنم میں سڑک حادثہ پیش آیا۔۔حادچہ میں ایک لڑکی ہلاک ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ خانہ پور موضع میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے چار بجے خانہ پور کراس روڈ کے پاس آگا پلی کی سمت جانے والی بس سے اتر کر لڑکی سڑک عبور کر رہی تھی کہ اسے دودھ کے ٹینکر نے برق رفتاری سے ٹکر دے دی۔ جس کے نتیجہ میں لڑکی کی موت ہو گئی۔نعش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔