کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع و سنیماٹوگرافی کے طورپر ذمہ داری سنبھال لی

تلنگانہ کے وزرا میں قلمدانوں کی تقسیم کے ساتھ ہی وزرا اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع و سنیماٹوگرافی کے طورپر ذمہ داری سنبھال لی۔قبل ازیں انہوں نے سکریٹریٹ میں واقع اپنے چیمبر میں خصوصی پوجا کی۔پنڈتوں نے ان کو آشیرواددیا۔

اس تقریب میں ان کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی و منوگوڑو کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی اوردوسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ان کے محکمہ کے عہدیداروں نے ان کی شال پوشی کی اور گلدستے بھی پیش کرتے ہوئے اس نئی ذمہ داری پر ان کو مبارکباد پیش کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

سکندرآباد۔سرپورکاغذنگر ٹرین میں اچانک دھوئیں سے مسافرین میں سنسنی

Read Next

وزیراعلیٰ تلنگانہ کے کاروں کے قافلہ کی گاڑیوں کا نمبر0009سیریز میں الاٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular