
تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس9 ڈسمبر سے ہوگا۔ تیسری اسمبلی کے پہلا اجلاس ہفتیہ کو صبح 11 بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس میں پروٹیم اسپیکر اکبر الدین اویسی نئے اراکین کو حلف دلائیں گے اور، ریاستی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔
کانگریس ہائی کمان نے اسپیکر کےعہدے کیلئے وقار آباد کے ایم ایل اے، جی پرساد کا نام تجویز کیا ہے۔ اجلاس میں نئے اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ جی پرساد تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔جی پرساد پہلی بار 2008میں ایم ایل اےمنتخب ہوئے۔ ، انہوں نے سابق وزیر اعلی کرن کمار ریڈی کی کابینہ میں2012 میں وزیر ٹکسٹائل کے طور پرخدمات انجام دی ۔
دنوں ایوان سے گورنر کا خطاب ہوگا اس کے بعد اجلاس کی کاروائی کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جاے گا۔ ایوان کی کاروائی تین یا چار دن چلانے کا امکان ہے۔ اسمبلی اجلاس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمعہ کی شام ریاستی چیف سیکرٹری شانتی کماری نے پولیس اور دیگر اعلی عہدیداروں کی ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا۔