6 گیارنٹی اسکیمات کی فائل پر ریونت ریڈی کی پہلی دستخط

چیف منسٹر تلنگانہ کی حیثیت سے حلف لینے کے فوری بعد ریونت ریڈی نے انتخابی منشور میں شامل چھ گیارنٹی اسکیمات کی فائل پر پہلی دستخط کی۔ ‌انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی نے چھ گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کا اعلان کیا تھا۔ آج ایل بی اسٹیڈیم میں تقریب حلف برداری میں حلف لینے کے بعد ریونت ریڈی نے ان اسکیمات اس پر عمل آوری سے متعلق فائل پر پہلی دستخط کی۔

مہا لکشمی اسکیم کے تحت ہر خاتون کو ماہانہ 2500 روپے وظیفہ‘ 500 روپے میں گیاس سلنڈر اور خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت‘ رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت کسان کو ماہانہ 1500  روپے اور مزدور کسانوں کو ماہانہ 1200 روپے مالی امداد،دی جائےگی۔

گروہا جیوتی کے تحت غریبوں کو ماہانہ 200 یونٹ مفت برقی سربراہی‘ بے گھر افراد کو اندراماں اندولو اسکیم کے تحت مکانات‘ پلاٹ رکھنے والوں کو تعمیر کئے لئے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد‘ تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والوں کو 250 گز اراضی کی تقسیم‘ ڈگری طالب علم کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے یووا وکا سم، سے 5 لاکھ روپے مالی امداد‘ چیو تھا کے نام سے آسرا پنشن اسکیم کے تحت ضعیف افراد اور بیواؤں کو ماہانہ 4 ہزار روپے وظیفہ شامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہریش راو نے تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو دی مبارکباد

Read Next

تلنگانہ کی پہلی کانگریس حکومت کی کابینہ میں مسلم نمائندگی نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular