
تلنگانہ کے کانگریس لیڈروویک وینکٹ سوامی کی ریلی پر بی آرایس کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔ یہ ریلی جیت کے جشن کے موقع پر نکالی جا رہی تھی ۔حملہ میں کانگریس کے بعض کارکن زخمی ہوگئے۔
ضلع منچریال کے چینور میں یہ واقعہ پیش آیا۔ علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔ذرائع کے مطابق کل شب نکالی گئی اس ریلی میں کانگریس کے کارکنوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیاگیا۔زخمی کارکنوں نے فوری طورپر اس بات کی شکایت پولیس سے کی۔