بوگس ووٹنگ کے الزام میں 3 افراد گرفتار

حبیب نگر پولیس نے، ڈی سی پی ٹاسک فورس اور ساؤتھ ویسٹ زون کی ٹیموں کے تعاون سے، جمعہ کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے دوران بوگس ووٹنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے محمد ذاکر، محمد شہاب الدین، اور رتیش گپتا کو کیمیکل کا استعمال کرکے ووٹرز کو لگانے والی انمٹ سیاہی کے نشانات کو مٹاتے ہوئے پکڑے گئے۔ پولیس نے ملزمین پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور آر پی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔

پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے 67 ڈپلیکیٹ ووٹر شناختی کارڈ،دو کیمیائی بوتلیں ،ووٹر لسٹ،استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ روئی،ایک منی سلپ پرنٹنگ مشین اوردو کاغذی رول،دس منی ویسلین،کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ، کو ضبط کرلیا۔۔

گرفتار شدہ افراد نامپلی گورنمنٹ ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر جعلی ووٹنگ کرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وہ ووٹ نہیں ڈالنے والے افراد مرحومیں، اور نقل مکانی کرنے والے افراد کے جعلی ووٹر شناختی کارڈ تیار کرکے ان سے ووٹںگ کروا رہے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس4 ڈسمبرسے حکومت نے2ڈسمبر کو بلائی آل پارٹی میٹنگ

Read Next

اسمبلی انتخابات کی تکمیل کے ساتھ ہی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular