
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ کے کسانوں کو دی جانے والی رعتو بندھو اسکیم کی رقم روکنے کا ہدایت دی۔۔ای سی آئی نے رعیتھو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کو ربیع کی فصلوں پر 5000 روپے فی ایکڑ کے حساب سے جاری کرنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔ ای سی آئی نے تین دن پہلے اس کی اجازت دی تھی۔
واضح رہےکہ مرکزی الیکشن کمیشن نے جمعہ کو رعیتو بندھو اسکیم کی رقم کو تقسیم کرنے کی اجازت دی تھی۔ کانگریس کی شکایت پر رقم کی تقسیم کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت روکنے کاحکم دیا ہے۔ تلنگانہ حکومت اور کے سی آر کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا سمجھا جارہا ہے۔ کسانوں کو دی جانے والی روکنے پر کسانوں نے مایوسی ظاہر کی ہے۔۔ واضح رہےکہ کانگریس نے انتخابات سے پہلے رعیتو بندھو کی رقم جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ اور حکومت کے اس عمل کو ووٹرز کو متاثر کرنے والا قرار دیا۔ اور پھر الیکشن کمیشن سے اس رقم کو روکنے کی درخواست کی گئی۔