بالی وڈ گلوکارہ نکھیتا کا یونیورسٹی میں کانسرٹ، بھگڈر مچنے سے 4 طالبا ہلاک

کوچی کی ایک یونیورسٹی میں بالی وڈ گلوکارہ نکھیتا گاندھی کا میوزیکل کانسرٹ 4 طالب علموں کی موت کی وجہ بن گیا۔ کیرالہ کی کوچن یونیورسٹی میں بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نکھیتا گاندھی کے میوزیکل کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے کھلے آڈیٹوریم میں کنسرٹ رکھا گیا تھا۔

اچانک بارش شروع ہونےسے حالت بگڑ گئی۔ اور اسی دوران طالب علموں نے آڈیٹوریم کی سیڑھیوں سے بھاگنا شروع کیا، بارش کے باعث بھگڈر مچنے سے صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔  2 طلبا اور 2 طالبات کی موت ہوگئی۔ جبکہ 60 کے قریب طالبعلم زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 طالب علموں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب گلوکارہ کی جانب سے طالب علموں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کیرل حکومت نے بھی جانچ کا حکم دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رعیتوبندھو اسکیم کا غلط استعمال کا الزام، کانگریس نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

Read Next

سینئر کانگریس لیڈر، و سابق چیئرمین حڈا خواجہ خلیل اللہ کا انتقال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular