
ریاست کے وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ پیر کے دن کسانوں کے فون بجنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے دن صبح کی ناشتے تک فون بجنا شروع ہوجائیں گے کسان تیار رہیں ۔کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں رعیتو بندھو کی رقم جمع ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی نے رعیتو بندھو کی رقم روکنے کی کوشش کی تھی۔ اور الیکشن کمیشن سے رقم روکنے کی اپیل کی تھی۔ لیکن بھگوان بھی بی آر ایس پارٹی کے ساتھ ہے ۔ الیکشن کمیشن نے رعیتو بندھو کی رقم جاری کرنے کی احکامات جاری کردیئے ہیں۔