
تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا ہے کہ محبوب نگر کی ترقی کو جاری رکھنے کے لیے بی آر ایس امیدوار و ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کو کامیاب بناکر انہیں دوبارہ اسمبلی روانہ کیا جائے۔ محمود علی نے جمعہ کے موقع پر محبوب نگر کے مختلف علاقوں میں بی آر ایس امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔
محمود علی نے اقلیتوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے لیے حکومت کی جانب سے کروائے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کا ذکر کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں بی آرایس حکومت کی جانب سے ریاست میں مسلم اقلیتوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ بی آرایس حکومت نے اقلیتیوں کے لیے جو کام انجام دیے ہیں اس کی سابق میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود بی آر ایس کے ذریعے ہی ممکن ہے