
حیدرآباد۔ شہرحیدرآباد میں نوجوانوں کی جانب سے سڑکوں پر بائیک اسٹنٹس کے ویڈیوس تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وارئرل ہورہے ہیں۔ ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان سکریٹریٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے علاوہ فلائی اوور برج پر برق رفتاری سے گاڑیاں چلا تے ہوئے کرتب بازی کررہے ہیں۔
نوجوانون کا لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور کرتب بازی کرنے سے نہ صرف ان کے لیے بلکہ دوسروں کیلئے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز پولیس اور روڈ سیفٹی حکام کو ٹیگ کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کی خواہش کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ان نوجوانوں کی شناخت کا کام کررہی ہے۔