
چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ یہ انتخابات تلنگانہ کے عوام کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور ہماری بقا داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ ناگر کرنول میں منعقدہ بی آر ایس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کےسی آر، نے یہ بات کہی۔
چندر شیکھر راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوچ سمجھ کر حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ کے سی آرنے کہا کہ اب ضلع میں وافر مقدار میں آبی سربراہی کو یقینی بنایا گیا ہے، قحط سالی پر قابو پایا گیا، آج ہر طرف اناج کے ذخیرہ نظرآرہے ہیں۔، ریاست تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ حلقہ کی ترقی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ کے سی آر نے عوام سے کہا کہ وہ بی آرایس امیدوار کو کامیابی سے ہمکنارکریں۔