بی آرایس نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں۔ منیش تیواری

سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ دیا ہے۔ ریاست تلنگانہ کے لیے بہت سے لوگوں نے جدوجہد کی۔ سینکڑوں لوگوں نے قربانیاں دی‌ ہیں ۔ تلنگانہ تحریک تین مرحلوں میں رہی ۔دوجہد کا تیسرا مرحلہ 2014 تک بہت طویل رہا۔ فروری 2014 میں کانگریس نے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا۔نوجوانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو دیکھ کر سونیا گاندھی نے ریاست تشکیل دی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے نو سال گزرنے کے بعد بھی عوام کی امنگیں پوری نہیں ہوئیں۔

بی آرایس نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ بی آرایس بی جے پی کی بی ٹیم بن کر کام کررہی ہے۔ پارلیمنٹ میں جب بھی موقع ملا بی آرایس نے بی جے پی کی حمایت کرتی رہی ہے۔ انہوں نے‌ کہا تمام جماعتوں نے نوٹ بندی کی مخالفت کی، لیکن بی آرایس نے اس کی حمایت کی۔ بی آرایس نے فریقین کی مخالفت کے باوجود زرعی قوانین کی حمایت کی تھی ۔ بی آر ایس ریاستوں کی وفاقیت کو نقصان پہنچانے کے باوجود مرکز کے ساتھ کھڑی رہی۔ اس نے جموں و کشمیر کی خود مختاری کو منسوخ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منیش تیواری نے کہا کہ ریاست میں خاندانی راج چل رہا ہے۔

ریاست جب بنی تھی تو فاضل ریاست تھی اب قرضوں میں ڈوبی ہوئی ہے۔عوامی فلاح و بہبود کو پامال کیا جارہا ہے، تمام اسکیموں میں کرپشن ہو رہی ہیں، دلت بندھو اور ڈبل بیڈروم ہاؤزنگ اسکیموں میں کمیشن کھایا جارہا ہے۔
کالیشورم، پالامورو رنگاریڈی، سکریٹریٹ، مشن بھگیرتا وغیرہ کو کے سی آر نے لوٹ لیا۔اس لیے اس حکومت کو باہر پھینکنے کی ضرورت ہے۔ اگلے الیکشن میں نئی ​​حکومت لانے کی ضرورت ہے، کانگریس کو اقتدار میں لانا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کےٹی آر نے بنجاراہلزکی ہوٹل میں عوام سے ساتھ چائے پی

Read Next

بی آرایس کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ چندرشیکھر راؤ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular