
بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر و وزیر تارک راما راو نے اچم پیٹ کے ایم ایل اے گووالا بلراج پر حملہ کی مذمت کی۔ انھوں نے کہاکہ ایسا کلچر تلنگانہ میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کی سیاست کو برداشت نہیں کریں گے ۔ وزیر کے ٹی آر نے اچم پیٹ کے بی آر ایس امیدوار گووالا بالاراجو کی عیادت کی۔ جنہیں کانگریس کے غنڈوں نے زخمی کردیا تھا اور اپولو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
تارک راما راؤ نے کہا کہ کانگریس کے قائدین شکست کی مایوسی سے حملے کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کل ان کے ساتھ بھی یہی صورتحال ہوسکتی ہے۔ وہ ڈی جی پی انجنی کمار سے بلراج کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل بی آر ایس امیدوار کوتہ پربھاکر ریڈی پر دوباک میں حملہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت آئے گی۔