تلنگانہ کے سی ای او نے ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ ایم سی ایم سی کی خلاف ورزی کرنےوالے اشتہارات کو ہٹائیں

تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج نے ہفتہ کو تمام میڈیا آؤٹ لیٹس کو ہدایت دی کہ وہ  تمام سیاسی اشتہارات کو فوری اثر سے نشر کرنے سے روک دیں، جو میڈیا سرٹیفیکیشن مانیٹرنگ کمیٹی  کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام چینلوں اور سوشل میڈیا چینلوں کو مکتوب روانہ کیے ہیں۔ سی ای او نے کہا کہ اسمبلی عام انتخابات کے لیے ریاستی سطح کی سرٹیفیکیشن کمیٹی کی طرف سے منظور کیے گئے سیاسی اشتہارات کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے اس سلسلے میں میڈیا تنظیموں کو ایک مکتوب لکھا ہے۔ اورچینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا سرٹیفیکیشن مانیٹرنگ کمیٹی ) کی خلاف ورزی کرنے والےاشتہارات کی نشریات فوری طور پر بند کر دیں۔سی ای او کے دفتر نے مذکورہ اعلانات سے متعلق کچھ ویڈیوز اور کلپس بھی منسلک کیے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی جے پی پارٹی ایس سی زمرہ بندی کے پابند عہد، وزیر اعظم مودی

Read Next

وزیراعظم کے جلسہ میں سیکورٹی کی چوک !

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular