
حیدرآباد ۔شہر کے علاقہ راجندر نگر میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ سن سٹی کے قریب پٹاخوں کی دکان میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں آگ لگ گئی اور آگ پھیلتے ہوئے قریب میں واقع درگا بھوانی فوڈ زون کو بھی اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجے میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا۔ آتشزدگی کے واقعہ میں جملہ 4 دکانات کو نقصان پہنچا۔
فائر انجنوں نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ پتہ نہیں چل سکی۔ البتہ تحقیقات کے دوران پولیس کو اس بات کا خلاصہ ہوا کہ آتشزدگی کے واقعہ سے قبل پٹاخوں کی دکان کے پاس ایک نوجوان مشتبہ حالت میں گشت کر رہا تھا۔ پولیس اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔