
حیدرآباد مجلس اتحاد المسلمین نے آخری وقت میں راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے امیدوار کو تبدیل کردیا ہے۔ کاروان کے موجودہ کارپوریٹر ایم سوامی یادو کو ایم آئی ایم نے راجندر نگر حلقہ اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے۔ سوامی یادو، ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ اور دیگر نے راجندرنگر ریٹینگ افیسر کے پاس پرچہ نامزدگی جمع کروایا۔۔ واضح رہےکہ پارٹی لیڈر اسد اویسی نے راجندر نر حلقہ سے پہلے بی روی یادو کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے تلنگانہ اسمبلی کے119 حلقوں میں سے شہر کے نو حلقوں سے امیدوار انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ ایم آئی ایم نے اس بار تین موجودہ ایم ایل ایز کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ جبکہ نو امیدواروں میں آٹھ مسلم اور ایک غیر مسلم شامل ہے۔۔حلقہ اسمبلی راجندر نگر کے امیدوار کو مجلس نے کیا تبدیل