
تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی، اور بی آرایس، کے کار گزار صدر کے تارک راما راؤ انتخابی مہم کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔ کے ٹی آر، آرمور روڈ شو کے دوران گاڑی کے اوپر کھڑے ہو کر لوگوں کے استقبال کا جواب دے رہے تھے۔ اسی دوران گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دیا۔ کے ٹی آر کے ساتھ ارکان اسمبلی سریش ریڈی اور جیون ریڈی بھی تھے۔ بریک لگنے سے گاڑی کے اوپر بنے کیرئیر کی ریلنگ ٹوٹ گئی اور تینوں لیڈر گاڑی سے پھسل کر لٹک گئے اسی دوران سیکورٹی عملے اور دیگر نے ان کی مدد کی۔
خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ مختصر وقفہ کے بعد کے ٹی آر کوڑںگل میں روڈ شو کیلئے روانہ ہو گئے۔ کے ٹی آر نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں۔ انکی صحت کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے آرمور میں پیش آیا۔