
سابق رکن پارلیمنٹ و کانگریس کے لیڈر پی سرینواس ریڈی کے مکان پر ای ٹی اور ای ڈی کے دھاوئے کیے گئے۔ پی سرینواس ریڈی پالیر حلقہ اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔ ان کے قیام گاہ پر صبح تین بجے سے آئی ٹی اور ای ڈی نے تلاشی لی۔۔
چند دن پہلے کانگریس کےلیڈروں کے گھرپر اسی طرح کے چھاپےمارے گئے تھے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جانا ریڈی،لکشمن ریڈی، بڈنگ پیٹ میئر اور دیگر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔