گاندھی بھون، گوڈسے بھون بن چکاہے،ایس جگدیشور راؤ، پارٹی چھوڑنےکا فیصلہ

تلنگانہ کانگریس پارٹی میں ناراضگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ‌تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ایس جگدیشور راؤ نے‌کانگریس چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے گاندھی بھون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس اپنے استعفی سے متعلق میڈیا کو واقف کروایا۔
ایس جگدیشور راؤ نے کہا کہ وہ بہت تکلیف کے ساتھ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ۔کانگریس پارٹی اپنے اصولوں کے خلاف کام کررہی ہے۔ گاندھی بھون گوڈسے بھون بن چکا ہے۔ صرف دولت مند افراد کو ہی ٹکٹ دیا جارہا ہے۔ 50نئے چہروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اودے پور ڈیکلیرشن کی دھجیاں اڑائی جاری ہیں۔ کانگریس کو ریڈی طبقہ کی پارٹی بنادیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈبل بیڈ روم مکانات کے نام پر کےسی آر نےدیا عوام کو دھوکا،سلمان خورشید

Read Next

اگلے پانچ سال میں 24 گھنٹے پینے کے پانی کی سہولت، کے ٹی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular