چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی

بی آرایس سربراہ و تلنگانہ چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھر راؤ کے ہیلی کاپٹر میں ایک مرتبہ پھر تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ کے سی آر آج حلقہ اسمبلی کاغذ نگر میں بی آرایس کے جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد وہاں سے آصف آباد حلقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیلئے روانہ ہونے والے تھے اچانک ان کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ۔

ہیلی کاپٹر کی خرابی سے فضائی سفر منسوخ کردیا گیا۔ چیف منسٹر وہاں سے سڑک کے راستہ آصف آباد کیلئے روانہ ہوئے۔ اندرون ایک ہفتہ چیف منسٹرکے ہیلی کاپٹرمیں دوسری مرتبہ تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

بی آرایس کانگریس یا بی جے پی کی نہیں بلکہ تلنگانہ عوام کی ٹیم ہے: کےٹی آر

Read Next

گنگولا کملاکر کو تلنگانہ ہائی کورٹ سےملی راحت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular