کانگریس کےکئی لیڈروں کی بی آرایس میں شمولیت، کےٹی آر نےکیا پارٹی میں استقبال

حیدرآباد۔ کانگریس سے بی آر ایس میں کئی قایدین نے شمولیت اختیار کی ہے ۔بی آر ایس کارگذار صدر کے ٹی آر کی موجودگی میں پالکورتی کانگریس لیڈر تروپتی ریڈی۔ وجے کمار، گدوال لیڈر، کے وجیے کمار ۔ مدھول سے کانگریس کے ٹکٹ کو تقریباً فائنل ہونے کے بعد مسترد کر دیا، کرن واگمور کو کے ٹی آر نے کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں خیر مقدم کیا۔

کے ٹی آر نے کہاکہ کہ ریاست میں کانگریس پارٹی کی حالت اب کیسی ہے،سب دیکھ سکتے ہیں ۔ ووٹ فار نوٹ کیس میں پکڑےجانے والا شخص پی سی سی چیف بن گیا۔ آج نوٹ کے بدلے سیٹ دے ‌رہے ہیں۔ اگر ریونت ریڈی کل غلطی سے وزیر اعلیٰ بن گئے تو وہ یقینی طور پر ریاست کو بیچ دیں گے۔ کل تک محبوب نگر کی عوام نقل مقام کرتے تھی۔لیکن محبوب نگر میں آج آبپاشی کی وجہ سے پالامورو میں ساڑھے چودہ لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی تلنگانہ آئے ۔ 15 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، امیت شاہ، وزیر اعظم مودی اور کانگریس کے سرکردہ قائدین تلنگانہ کو آرہے ہیں ۔ انھوں نے سوال کیا کہ ، کے سی آر سے مقابلہ کرنے کے لیے اتنے لوگوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے کے سی آر شیر کی طرح اکیلے ہی ان سب کا مقابلہ کرینگے۔

Vinkmag ad

Read Previous

شرمیلہ نے تلنگانہ عوام کو دھوکہ دیا،کانگریس کی تائید کرنے پر پارٹی لیڈر برہم

Read Next

اب ٹینک بنڈ پر برتھ ڈے منانے والوں کی خیر نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular