
حیدرآباد: سائبر جرائم میں ملوث ٹولیاں اب نت نئے طریقوں سے لوگوں کو ٹھگ لینے کے منصوبے بنا رہی ہیں۔ اسی کے حصہ کے طور پر ریاست تلنگانہ سدی پیٹ کمشنر پولیس کے سیل فون نمبر سے ایک نقلی آئی ڈی بنایا گیا ہے۔ اس آئی ڈی کے ذریعہ ضروری کام کا بہانہ بناتے ہوئے رقم طلب کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھوکے بازوں نے سدی پیٹ پولیس کمشنر شویتا کے سیل نمبر کے ذریعہ ایک فیک آئی ڈی تیار کیا اور انہوں نے ایک شخص کو فون کرتے ہوئے میسج کرتے ہوئے ضروری کام کے بہانے 30 ہزار روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور ایک گھنٹے میں رقم کی واپسی کا تیقن دیا۔ یہ میسج جاری ہونے کے بعد کمشنر پولیس نے فوری چوکسی اختیار کی اور لوگوں سے خواہش کی کہ ان کے آئی ڈی کے ذریعہ کسی سے بھی رقم کا مطالبہ کیا جائے تو وہ یقین نہ کریں۔
గుర్తుతెలియని సైబర్ నేరగాళ్లు పోలీస్ కమిషనర్ ఎన్. శ్వేత, పేరు, సెల్ నెంబర్ 9934941611 పైన ఫేక్ ఐడి క్రియేట్ చేసి డబ్బులు అత్యవసరంగా ఉన్నాయని మెసేజ్ పంపిస్తున్నారు, ఎవరు కూడా పై మెసేజ్ కి రెస్పాండ్ కావద్దు, డబ్బులు పంపించి మోసపోవద్దు. @tscops @siddipetpolice pic.twitter.com/2vqRMbw4D8
— Commissioner of Police, Siddipet (@siddipetcp) November 7, 2023