مکیش امبانی کو دھمکی۔ ممبئی پولیس نے کیا نوجوان کو گرفتار

ممبئی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین مکیش امبانی سے کروڑہا روپے کا مطالبہ کرتے ہوئےدھمکی آمیز میلس روانہ کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس نے تلنگانہ کے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

چند دن قبل مکیش امبانی کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز ای‌میل پیغامات روانہ کرتے ہوئے کروڑوں روپے رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا بصورت دیگر سنگین نتائج کا انتباہ دیا گیا تھا۔ یہ میل شاداب خان کے نام سے روانہ کرتے ہوئے قریب 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں ممبئی پولیس سے مکیش امبانی کے عملہ نے شکایت کی۔پولیس نے اس معاملے میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی گنیش رمیش کو گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق ونپرتی سے بتایا جاتا ہے۔ اسی دوران اطلاعات ملی ہیں کہ ممبئی پولیس نے ممبئی سے ایک اور نوجوان کو اسے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ حکومت ملک بھر کیلئے رول ماڈل،ریاست کی ترقی بےمثال،وزیر داخلہ محمود علی

Read Next

بی آرایس کی منفی تشہیر کےلئےگاندھی بھون میں رکھی گاڑیوں کوپولیس نےکیا ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular