بی سی وزیر اعلی کے امیت شاہ کے اعلان پر بی جے پی دفتر میں جشن

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ کے اعلان کے بعد کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کامیاب ہوگی تو اگلا وزیر اعلی بی سی کا ہوگا ۔اس اعلان پر اظہار تشکر اجلاس بی جے پی دفتر میں اجلاس منعقد کیا گیا جس بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے قایدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ای راجیندر نے‌ کہا کہ بی آر ایس پارٹی میں کے سی آر کے خاندان کے علاوہ کسی دوسری ذات کا صدر اور سی ایم نہیں بن سکتا۔ ہم نے کئی میٹنگز کی ہیں کہ ہمیں اپنے حصے کے مطابق اقتدار کیوں نہیں مل رہا۔ ہم نے کئی ذاتوں سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ ہمیں بہت سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو بی سی طبقہ کو اقتدار ملے گا۔ لیکن اگر بی آر ایس ای آئی تو صرف ایک خاندان کو ترقی ملی ۔ اگر بی آر ایس اقتدار میں آجائے تو بھی او بی سی کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے یہ ایک جرات مندانہ فیصلہ لیا ہے اور یہ فیصلہ صرف ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ نہیں ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کوکٹ پلی کانگریس میں ٹکٹ کا جھگڑا عروج پر

Read Next

کے ٹی آر کی کاماریڈی میں رعیتو جے اے سی کے نمائندوں سے ملاقات

Most Popular