امریکا میں 3 مقامات پر فائرنگ، 22 افراد ہلاک

امریکہ کے شہر لیوسٹن میں بدھ کی شب ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ 60 کے قریب زخمی ہیں۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ سی این این کے مطابق پولیس نے لوگوں سے چھپنے کو کہا ہے کیونکہ حملہ آور ابھی تک پکڑا نہیں جا سکا ہے۔ اس کے علاقے میں چھپے ہونے کی خبر ہے۔ اس کا نام رابرٹ کارڈ بتایا جاتا ہے۔

حملہ آور نے ایسا کیوں کیا یہ تو معلوم نہیں تاہم اس کی تصویر سامنے آئی ہے۔ وہ ہاتھ میں بندوق لے کر گولی چلاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ پولیس کے مطابق رات 8 بجے کے قریب تین مقامات پر فائرنگ اس وقت ہوئی، جب لوگ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔

اینڈروسکوگن کاؤنٹی شیرف نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر حملہ آور کی دو تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ وہ ابھی تک فرار ہے۔ سن جرنل کے مطابق اس شخص نے تین مختلف تجارتی مراکز میں فائرنگ کی۔ ان میں اسپیئر ٹائم ریکریشن، سکیمنیز کا بار اینڈ گرل ریستوراں، اور والمارٹ سینٹر شامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

قطر نے 8 سابق ہندوستانی ملاحوں کو موت کی سزا سنادی

Read Next

ہندوستان 2030 میں یوتھ اولمپکس اور 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار: مودی

Most Popular