
سرسلہ: راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑا کے انجنی نگر میں منگل کو آوارہ کتوں کے حملے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد اس وقت مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
انجنی نگر کے مکینوں نے اپنے علاقے میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی لعنت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میونسپل حکام سے اس معاملے پر فوری ایکشن لینے اور مزید واقعات سےلوگوں کو بچانے کی اپیل کی ہے۔