
حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں میں تنازعہ پیدا کرنے والے ووٹ فار نوٹ کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ نامپلی میٹروپولیٹن سیشن کورٹ نے اس سے قبل اس کیس کے کلیدی ملزم چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو حکم دیا تھا کہ وہ آج سماعت کے لیے پیش ہوں۔
تاہم جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ ریونت ریڈی سرکاری فرائض کا حوالہ دیتے ہوئے آج عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو حاضر نہ ہونے سے آگاہ کیا، عدالت نے انہیں آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔