
ورنگل: ضلع ورنگل میں بتکما تقریبات میں شرکت کے بعد موٹر سائیکل کے حادثے میں دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ حادثہ رایاپرتھی منڈل کے کشتاپورم گاؤں میں پیش آیا۔ مقامی اطلاعات کے مطابق، مہلوکین، کی شناخت راجو (20سالہ) ولد گائوں کے سابق سرپنچ یرم سرینواس للیتا کے طور پر ہوئی ہے اور انویش (18سالہ) ولد ادونوری یکایا کلیانی بائک پر کتراولی میں اپنے دوست کے گھر لوٹ رہے تھے۔
جمعہ کی اولین ساعتوں میں، جب وہ وانکوڈوتھو تانڈا کے قریب تھڈیلا بندہ تانڈا کے قریب پہنچے، تو بائک کنٹرول کھو بیٹھی اور ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ایس آئی شراون کمار جائے وقوعہ پر پہنچے اور متوفی کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کیا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ راجو اور انویش کی بے وقت موت نے ان کے خاندانوں کو تباہ کر دیا ہے، ان کے والدین کو غمزدہ کردیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔