
حیدرآباد:گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے پورے شہر میں پوسٹرز، بینرز اور کٹ آؤٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایک اہم فیصلہ میں، جی ایچ ایم سی نے حیدرآباد میں کسی بھی پوسٹر، بینر، یا کٹ آؤٹ کی نمائش پر پابندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندی وال پوسٹرز اور وال رائٹنگ پر بھی ہے۔ جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے انتباہ دیا کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد شہر کی صفائی اور جمالیاتی اپیل کو برقرار رکھنا ہے۔ نئے قوانین کا نفاذ فوری طور پر شروع ہو جائے گا، حکام شہر بھر میں تعمیل کی نگرانی کر رہے ہیں۔