مادھا پور میں تین انجینئرنگ طالب علم منشیات کی سپلائی کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد: انجینیئرنگ کے تین طالب علموں کو مادھا پور پولیس نے منشیات کی سپلائی کرنے کے الزام میں جمعرات کو گرفتار کیا۔ تینوں کی شناخت چنئی کے چرن تیج، کوشک تھوبوٹی اور سید سرفراز کے نام سے کی گئی ہے۔

طلباء کو جوبلی ہلز روڈ نمبر 37 پر پکڑا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 30 ایل ایس ڈی بلاٹس اور ایک موٹر سائیکل ضبط کر لی۔

منشیات کی مالیت 70,000 روپے بتائی گئی ہے۔ اسکو مبینہ طور پر چنئی سے لایا گیا اور طلباء کو فراہم کیا گیا ۔ ایکسائز ڈی ٹی ایف پولیس نے چھاپہ مارا اور طلباء پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔ جنہیں بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا۔ مبینہ طور پر تینوں نے اپنی پڑھائی کو نظرانداز کرتے ہوئے آسانی سے پیسے کمانے کے لیے منشیات فروشی کا رخ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

سوریا پیٹ میں پانچ ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر سونا اور نقدی چوری کی۔

Read Next

منچیریال میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، ملبہ ایکسویٹر پر گرا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular